seht insaf

صحت کارڈ پلس کے باعث صوبہ کےہسپتالوں میں داخلےکی شرح میں 4 گنااضافہ

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کے وزیرصحت وخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس کے آغاز کے 2 ماہ کے دوران صوبے میں ہسپتالوں میں داخلے کی شرح میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔زون ون مالاکنڈ کے اضلاع میں 4 گنا اضافہ جبکہ زون 2 میں داخلے کی شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

وزیرصحت وخزانہ کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں اکتوبر کے مقابلے میں دسمبر میں مریضوں کے داخلے کی شرح میں 429 فیصد اضافہ ہوا ہے، زون ون مالاکنڈ کے اضلاع میں 4 گنا اضافہ جبکہ زون 2 میں داخلے کی شرح میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، مالاکنڈ کے 5 اضلاع میں دسمبر کے دوران 11854 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ اکتوبر میں یہ تعداد 2242 تک تھی۔

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی

انکا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ ڈویژن میں صحت کارڈ اجرا کے ایک ماہ کے دوران ہسپتالوں میں داخلے کی شرح 171 فیصد بڑھی۔ ہزارہ ڈویژن کے 7 اضلاع میں دسمبر کے دوران 2521 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ نومبر میں یہ تعداد 930 تھی، سوات میں دسمبر کے دوران 3829 مریض داخل ہوئے جبکہ اکتوبر میں یہ تعداد 909 تھی۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کی صدارت ایک بار پھر نواز شریف کو ملنے کا امکان

مانسہرہ میں 645 فیصد، ایبٹ آباد 397 فیصد، بٹگرام میں 309 فیصد، چترال میں ہسپتالوں میں داخلے کی شرح 126 فیصد جبکہ اپر دیر میں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں 128 فیصد اضافہ ہوا۔