liaqat

ملک گیربریک ڈاؤن سے متاثرہ خیبر پختون خواہ کےتمام گرڈز کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی. ترجمان پیسکو

ویب ڈیسک (پشاور):ترجمان پیسکو کے مطابق ملک گیربریک ڈاؤن سے متاثرہ خیبر پختون خواہ کےتمام گرڈز کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، پاوربریک ڈاؤن کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں کو بجلی کی مرحلہ وار فراہمی کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے، تمام گرڈ سٹیشنز کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جبکہ ان سے منسلک %50 فیڈرز باری باری چلائیں جائیں گے تاکہ سسٹم اوورلوڈ نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد

پشاور،مردان،خیبر،صوابی، ہزارہ 1، اورہزارہ 2 اور سوات سرکلز کے مختلف گیارہ کے وی فیڈرز پر ضرورت کے مطابق لوڈمنیجمنٹ کی جارہی ہے، جلد ہی تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال کردی جائے گی، چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر محمدجبارخان نے خود بحالی کے تمام کاموں کی نگرانی کی اور ہدایات جاری کیں۔

ترجمان پیسکو کا مزید کہنا تھا کہ تاہم صارفین سے التماس ہے کہ وہ پسکو کے ساتھ تعاون کریں بجلی اعتدال سے استعما ل کریں اور بجلی کے غیرضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ بجلی فراہمی نظام اوورلوڈ نہ ہو، پیسکو اس غیرمتوقع صورتحال میں صارفین کے تعاون کا مشکورہے، پیسکو یقین دلاتی ہے کہ بجلی کی فراہمی جلد ہی مستقل طورپر بحال کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سائنس کا جلوہ، یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف