usama satti jit to probe islamabad student s killing by anti terror squad 1609663225 5742

اسامہ ستّی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: اسامہ ستّی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق اسامہ کے قتل کو چار گھنٹے فیملی سے چھپا کر موقع پر موجود افسران نے وقوعہ چھپانے کی کوشش کی، پولیس نے وقوعہ کو ڈکیتی بنانے کی کوشش کی، مقتول کو ریسکیو کرنے والی گاڑی کو غلط لوکیشن بتائی جاتی رہی، موقع پر موجود افسر نے جائے وقوعہ کی کوئی تصویر نہیں لی، اسامہ ستّی کا کسی ڈکیتی یا جرم سے کوئی واسطہ ثابت نہیں ہوا، ڈیوٹی افسر نے غیر ذمہ دادی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز

اسامہ کو چار سے زائد اہلکاروں نے گولیوں کا نشانہ بنایا، گولیوں کے خولز کو 72 گھنٹے بعد فرانزک کے لئیے بھیجا گیا، اسامہ ستّی کی گاڑی پر بائیس گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی، اسامہ ستّی کی لاش کو پولیس نے روڈ پر رکھا جبکہ پولیس کنٹرول نے 1122 کو غلط ایڈریس بتایا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل