sindh schools 1

کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل شروع

ویب ڈیسک(اسلام آباد): کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے،تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل شروع ہو گیا اور پہلے مرحلے میں 9ویں سے 12ویں تک کلاسز شروع کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز

دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں کلاسز کے طلبہ یکم فروری کو اسکول جائیں گے جبکہ یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے 15 جنوری 2021 کو اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نویں، دسویں، گیارویں اور12 ویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف

فیصلے کے مطابق ایک جماعت کے طلبہ ایک ہی روز حاضر ہونے کی بجائے مختلف گروپس کی صورت میں مختلف دنوں میں سکول آئیں گے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پچاس فیصد اساتذہ کی حاضری کی پالیسی ختم کر دی ہے اور تمام آساتذہ خاضری یقینی بنائیں گے۔