coronaaa

خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 افراد کورونا سے جاں بحق۔ 208 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 9افراد جاں بحق، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے اموات 1848ہوگئیں، صوبے میں کورونا سے مزید 208افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 65740 ہوگئی ہے، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 86 افراد نے صحت یابی حاصل کی، کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 60562 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد