55656

کل کرونا ویکسین پاکستان پہنچ جائیگی، بدھ کے روزسے چاروں صوبے میں ویکسینیشن ڈرائیو شروع ہوگا۔ تیمور سلیم جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور): کل کرونا ویکسین پاکستان پہنچ جائگا، بدھ کے روزے چاروں صوبے میں ویکسینیشن ڈرائیو شروع ہوگا، 280 ویکسینیشن سنٹرز بنائے ہیں، 2484 سٹاپ کو ویکسینیشن کیلئے ٹرین کیا گیا، گلگت بلتستان میں 16 سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم نے کہا کہ تین ہفتوں کے دوران دو ڈوز دی جائے گی، پہلے مرحلے میں ہلتھ ورکرز مہیا کئے جائیگے، جہاں پر کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہو وہاں پہلے ویکسین مہیا کی جائیگی، بدھ سے چیف منسٹر خود ویکسین ڈرائیو اغاز کریں گے، ویکسین یکساں تمام صوبوں میں تقسیم کیا جائے، بدھ کے روز سے ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا مہم شروع ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت مہم چلانے کے لیے تیار ہے، خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں 280 ویکسینیشن سنٹرز 2 ہزار 485 سٹاف کو تربیت دی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ویکسینیشن سنٹرز قائم کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

تیمور سلیم کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں طبی عملے کو کورونا ویکسین دی جائے گی، فروری کے پہلے 2 ہفتے بہت اہم ہے، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کے ہیلتھ ورکرز کو پہلے مرحلے میں ویکسین دی جائے گی، پہلے مرحلے میں 8 اضلاع کے ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جائے گی، ویکسین پشاور، ڈی ائی خان، بنوں، سوات ،ایبٹ آباد اور نوشہرہ میں شروع ہوگا، بڑے پیمانے پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگا جو پورا سال جاری رہے گا، ویکسین یکساں تمام صوبوں میں تقسیم کیا جائے، پہلا جو ویکسین کا کیپ آرہا ہے "ساینو فارم” وہ چائنہ سے منگوایا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ