22222222

ہم میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے – وزیر تعلیم شہرام ترکئی

ویب ڈیسک(پشاور) وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور معاون خصوصی کامران بنگش نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جب یوتھ اور نوکریوں کی بات آتی ہوتوہم شفافیت پر کوئی درگزر نہیں کرتے،ایٹاکے اصلاحات کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہےٹیسٹینگ ایجینسی ایک دوسرے کو نیچے دیکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

شہرام ترکئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل ساڑے تین لاکھ افراد کا ٹیسٹ ہوئے تھے، ٹیسٹ آوٹ ہونے کی خبر آئی ہے اسکا ہم نے نوٹس لیا ہے۔ ہم میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے، کل کے واقعے پر سی ایم کو انکوائری جمع کرائی جائے گی ہم مسئلے کے جڑ تک پہنچنے گےجنہوں نے پیپر کے دوران موبائل استعمال کیا انکے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب
مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ اس واقع میں اگر این ٹی ایس کے لوگ یا کوئی بھی ملوث ہوا انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی کل کے پی ایس ٹی پیپر کا رزلٹ ہم نے روک رکھا ہے، انکوائری میں اگر سرکاری ملازمین میں بھی کوئی ملوث نکلا تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔