571938 72553439

مبینہ ویڈیو لیک پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بروقت ایکشن وزیر قانون سے استعفیٰ طلب۔ کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعلیٰ تعلیم کامران بنگش کے مطابق مبینہ ویڈیو لیک پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بروقت ایکشن وزیر قانون سے استعفیٰ طلب، شفاف انکوائری کے لئے سلطا ن محمد خان نے استعفی جمع کرا دیا، سلطان خان نے رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو ہر طرح کی انکوائیری کیلئے پیش کردیا ہے، وزیراعلیٰ کا دو ٹوک موقف ہے کہ عمران خان کے وژن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ویڈیو کی انکوائری کیلئے آزاد کمیشن سے تحقیقات کرائیں گے، تحریک انصاف نے حقیقی تبدیلی کے داغ بیل ڈال دی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب

2018 الیکشن سال میں 20ممبران کو پارٹی سے نکال دیا گیا، وزیراعلیٰ محمود خان نے بروقت ایکشن لیا، شو آف ہینڈ کی ضرورت آج سب سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے، عوامی نمائندوں کا اصطبل لگانے والوں کے چہرے سے نام و نہاد جمہوریت پسندی کا نقاب اتر گیا، خرید و فروخت میں ملوث افراد کو بھی کٹہرے میں کھڑا کریں گے، صرف تحقیقات ہی نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی بھی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور

عوامی مینڈیٹ کا جمعہ بازار نہیں لگنے دیں گے، شفافیت، احتساب اور عوامی رائے کی پامالی پر سمجھوتہ کسی صورت قبول نہیں، سلطان محمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا اور انہیں سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے،عوامی مینڈیٹ کا جمعہ بازار لگانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔