888421 1396608 liaqatkhattak updates

کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ہٹانےکی وجہ بتائیں،وزیراعظم سےملناچاہتاہوں،لیاقت خٹک

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

لیاقت خٹک نے کہا کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حمایت نوشہرہ کے عوام نے کی، میں نے نہیں، افتخار ولی کی حمایت میں پی ٹی آئی ورکرز کھل کر سامنے آگئے۔

مزید پڑھیں:  مشی گن یونیورسٹی کی تقریب فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل

لیاقت خٹک نے کہا کہ مجھے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتا ہوں، میں نے ہمیشہ اپنے بھائی پرویز خٹک کے لیے سیاست کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، آج ان کو الیکشن نتائج کی وجہ سے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہاں مسلم لیگ ن کا امیدوار 22 سال سے الیکشن نہیں جیت سکا، ووٹ عمران خان کا ہے ہماری خامیوں کی وجہ سے الیکشن ہارے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان

انہوں نے کہا کہ میرے ہٹانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ہارنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی عمران خان کا کھلاڑی تھا اور اب بھی ہوں ، کسی دوسری سیاسی پارٹی کو جوائن کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ وزارت کا شوق نہیں ، یہ آنے جانے والی چیز ہے۔