پشاورمیں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں نوجوان نسل کو منشیات جیسے زہر سے بچانے کیلئے منشیات سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

ایس پی صدر ڈویژن کے مطابق تھانہ سربند کی حدود میں پچھلے ہفتے ہونے والی کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 21 کلوگرامنشیات برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر، ضلع صوابی اور پشاور سے ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، پہلے گرفتار چار ملزمان کو چالان عدالت کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھےدھکیل دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان