.jpg

لنڈی کوتل ،عوام نےاپنی مدد آپ کےتحت سڑک پرکام شروع کردیا

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل)لنڈی کوتل کے علاقے گاگرہ کی عوام ایم پی اے، ایم این اے سے مایوس ہوکر اپنی مدد آپ کے تحت مین سڑک پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں نےعلاقے میں چندہ اکٹھا کر کے سڑک پر کام شروع کردیا ہزاروں افراد پر مشتمل علاقہ گاگرہ کا مین روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ایم پی اے اور ایم این اے نے ووٹ لیکر وعدہ پورا نہیں کیا، سڑک خراب ہونے کے باعث سخت مشکلات سے دو چار ہیں، بار بار فریاد کے باوجود کسی نے نوٹس نہیں لیا، نوٹس نہ لینے کے بعد چندہ اکٹھا کرنے پر مجبور ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

سڑکیں بنانا حکومت کاکام ہے لیکن جب ایک عشرے سے اوپر ہونے پر لاکھوں لوگوں کی گزرگاہ کھڈے در کھڈے بن جائیں اورمریض راستے میں دم توڑنے لگے،سڑک کنارے آباد گائوں کے لوگ مٹی کی دھول سے مختلف بیماریوں میں جھکڑجائے تو ایسے میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت سڑک بنانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

متاثرین کا کہنا تھا کہ صرف وعدے اور اعلانات نہیں، مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائے۔