90c38472 d342 486f 8f58 406776e6585c

وزیر اعلی محمود خان کا تھانوں میں آسان انصاف مراکز قائم کرنے کے منصوبے کی منظوری

ویب ڈیسک (پشاور)خیبر پختونخوا حکومت کا تھانوں کے ماحول کو عوام دوست بنانے کے لئے اہم قدم ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے تھانوں میں آسان انصاف مراکز قائم کرنے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی۔ پولیس حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو منصوبے کے مختلف پہلوں پر بریفنگ۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر رواں مالی سال کے دوران پشاور کے پانچ تھانوں میں آسان انصاف مراکز قائم کئے جائیں گے۔ ان تھانوں میں حیات آباد، یونیورسٹی ٹاون ،فقیر آباد، چمکنی اور بڈھ بیر شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں اگلے مالی سال کے دوران پشاور کے باقی 15 تھانوں میں یہ مراکز قائم کئے جائیں گے۔ اگلے مرحلے میں ان مراکز کو صوبے کے دیگر اضلاع کے تھانوں تک توسیع دی جائے گی ۔آسان انصاف مراکز منصوبے کے تحت تھانوں میں وزٹرز کے لئے فرنٹ ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی

خواتین، خواجہ سراں اور بچوں کے لئے الگ خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ خصوصی ڈیسکس پر خواتین عملہ تعینات ہوگا ۔ ان فرنٹ ڈیسکس پر شہریوں کو شکایات کے آسان اندراج سمیت دیگر سہولیات فراہم ہونگی۔ خواتین سمیت دیگر کمزور طبقوں کے لئے مخصوص ہیلپ لائنز قائم کی جائیں گی۔آسان انصاف مراکز میں آن لائن ایف آئی آرز کے اندراج کی سہولت میسر ہوگی۔ منصوبے کے تحت تھانوں کی ساری سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت تھانوں کے مال خانوں کے تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ تھانوں کے تفتیشی کمروں کی مکمل آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں