blog rain or shine

بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روزبھی جاری

ویب ڈیسک(دیربالا)بارش اور بالاٸی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں برف باری آج تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے،برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

وادی کمراٹ ،عشیری در ،ڈوگدرہ ،لواری ٹنل میں بارش کیساتھ ساتھ برفباری کاسلسلہ جاری ہےبارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا

پہاڑوں کےبعد دیہاتی علاقوں میں برفباری سےرابطہ سڑکیں بند ہوگئی،پرفضاء وادی کمراٹ اورلواری ٹنل کےایریا میں بھی برف پڑگئی جس کے باعث سڑک بند ہونےکا خدشہ ہے۔