.jpg

خیبرپختونخوا کے سات جامعات کے لیے نئے وائس چانسلرز تعینات

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کے سات جامعات کے لیے نئے وائس چانسلرز تعینات، محکمہ اعلی تعلیم نے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی سے پروفیسر گل ماجد اسلامیہ کالج پشاور کے نئے وائس چانسلر تعینات، اگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت، اگریکلچر یونیورسٹی آف سوات کا ایڈیشنل وائس چانسلر مقرر، اگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے ڈاکٹر ظاہر شاہ ڈین فیکلٹی، کراپس پروڈکشن، یونیورسٹی آف چترال کے نئے وائس چانسلر تعینات۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم

قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر امین باچا یونیورسٹی آف بونیر کے نئے وائس چانسلر تعینات، جامعہ پشاور کے شعبہ سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر جہانزیب خان فاٹا یونیورسٹی، درہ ادم خیل، کے نئے وائس چانسلر تعینات، پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین ویمن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر تعیینات، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے ایکٹنگ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الحق، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر تعینات ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد