kTwa

صدیوں پرانی کٹوا گوشت ڈش آج بھی ہری پورمیں بنائی جاتی ہے

ویب ڈیسک (ہری پور)ہری پور کے بہت سے علاقوں میں آج بھی صدیوں پرانی ڈش کٹواگوشت مٹی کے برتن میں مختلف تقاریب میں بنائی جاتی ہے لوگ شوق سے کٹواگوشت کھاتے ہیں۔

دس کلو گوشت مٹی کے کٹوے میں تیار کرنے کیلئے چھ سے سات گھنٹے لگتے ہیں اورانتہائی سادہ اور عام مصالحوں سے تیار کیا گیا انتہائی لذید کٹوا گوشت مسلسل5/6گھنٹوں کے بعد تیار ہوتا ہے۔

ہری پورتحصیل غازی علاقہ تناول،حسن آبدال،حضرو،اٹک، چھچھ کے رہنے والے لوگ آج بھی کٹواگوشت کو شوق سے کھاتے ہیں مٹی کے برتن میں بنانا اور مٹی کے ہی برتن میں کھلانا پرانی روایت ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان بورڈ کی جانب سے میٹرک امتحانات کے پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری

مٹی کے برتن جسکو شرکوٹی کہا جاتاہے اسی میں گھرکی گندم سے بنی ہوئی روٹی کوہاتھوں سے بلکل باریک کرکہ کتوا گوشت کا مزا دوبالا کیا جاتا ہےاسکے ساتھ ساتھ جو کا دیسی گھی میں تیار حلوہ لوگ شادیوں میں میلادالنبی کی محافل میں کٹوا گوشت اور حلوے کا شوق سے اہتمام کرتے ہیں اور ان روائتی ڈشوں کو کھانے والے دور دور سے آتے ہیں دوستوں یاروں کو خاص طور پر مدعو کیا جاتا ہے پرانے طنز طریقہ سے کھانے اور کھلانے کا مزا اٹھاتے ہیں۔کٹوا گوشت آج بھی ہری پور اور منسلک اضلاع میں مشہور ہے اس روائتی ڈش کو لوگ زوق سے اور شوق سے کھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  رستم میں بارش اور ژالہ باری ،فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ