news 1593270745 5165 1

صوبہ کے مختلف شہروں کی طرح ہری پور میں بھی دو روزہ لاک ڈائون جاری

ویب ڈیسک (ہری پور )صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ہری پور میںد وروزہ لاک ڈاون لگایا جائے گا۔صوبے میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح ہری پور میں دوروزہ لاک ڈاون جاری ۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ہری پور میں بھی کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداداضافہ ہوا ہے ۔صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ہری پور میں بھی دو روزہ لاک ڈاون جاری ۔ضلع حکومت کی جانب سے گزشتہ روزدو روزہ لاک ڈاون کے بارے میں اعلانات کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، باپ بیٹے پر فائرنگ، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل
مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق

اشیا خردونوش جن میں ہوٹل فوڈ پوائنٹس۔سبزی فروٹ۔مرغ شاپ۔تندور میڈیکل سٹور ہسپتالیں ٹرانسپورٹ اڈے مکمل طورپر کروناایس او پیز کے مطابق فعال رہیں گے۔بازاروں مارکیٹوں تجارتی مراکزمیں کروناایس او پیز کے مطابق جو کاروبارکھلے ہیں ان میں انتظامیہ کی جانب گشت اور چیکنگ جاری ہے۔