.jpg

موسیقی انسان کے ذہن پر گہرا اثر کرتی ہے ، گلوکارہ حمیرا چنا

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے،میں دنیا میں جہاں کہیں جاتی ہوں تو ثقافتی سفیرکی حیثیت سے اپنی ذمے دارایاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ موسیقی انسان کے ذہن پر گہرا اثر کرتی ہے اگر سر سچے ہوں تو دل گائیکی کی جانب خود متوجہ ہونے لگتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

ہمارے لوگ اپنے گلوکاروںکو بڑی محبت اور احترام دیتے ہیںاور پرستاروں کی محبت کسی بھی فنکار کیلئے بہت بڑا اثاثہ ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج گلوکاری کے شعبے میں نئے لڑکے اورلڑکیاں آرہی ہیں میں ان کو یہی مشورہ دوں گی کہ وہ پہلے کسی استاد کی خدمات حاصل کریں ۔ انہوںنے کہا کہ گلوکاری بڑا مشکل کام ہے اوراس کے لئے مسلسل محنت اور ریاضت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش