881958 9530663 corona vaccination updates

پشاور:صوبہ میں ہیلتھ کیئرورکرزاوربزرگ شہریوں کی کوروناویکسینیشن کاعمل جاری

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 9 ہزار 812 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔
گزشتہ روز 6 ہزار 52 معمر شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوزدی گئی صوبے میں اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 59 ہزار 30 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم

صوبے میں اب تک 23 ہزار 396 ہیلتھ ورکرز اور 3 ہزار 259 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

گزشتہ روز 1 ہزار 169 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

صوبے میں ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 43 ہزار 603 ہے۔