2117379 noorbukhari 1607968166 794 640x480 1

نور بخاری رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے معذرت کرلی

ویب ڈیسک(کراچی)شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے بات چیت کرنے کیلئے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔مداحوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ رمضان ٹرانسمیشن کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہیں وہ رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی ۔

اداکارہ نے کہا کہ 2 مختلف چینلز نے انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی لیکن میں نے ٹھکرادی۔پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں وہ اپنے رب کو منانے کا ارادہ رکھتی ہیں اسی لیے رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ نور بخاری سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔