ctd

بنوں: سی ٹی ڈی اورڈسٹرکٹ پولیس کی مشترکہ کاروائی،1دہشتگردہلاک

ویب ڈیسک(بنوں) سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس نے بنوں ٹاون شپ میں مشترکہ کاروائی کی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور ٹارگٹ کلرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہینڈ گرنیڈ بھی استعمال کئے گئےفائرنگ کے تبادلے میں ٹارگٹ کلر دہشتگرد سلمان ہلاک ہوگیا، ٹارگٹ کلر حال ہی میں پولیس اہکار نقیب اللہ کو شہید کرنے میں ملوث تھا دہشتگرد کے قبضہ سے 9 ایم ایم پستول اور گولا بارود بھی برامد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، باپ بیٹے پر فائرنگ، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل