7 15

خیبرپختونخوا حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوا حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹس لے لیا ہے، خط میں کہا گیا کہ صوبہ میں فی کلو چینی 97 روپے سے 102 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، محکمہ صنعت کا تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جاری خط میں انکشاف، چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے، رمضان کے لیے مختص چینی کا کوٹہ آبادی کے لحاظ سے 35 اضلاع میں تقسیم کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

حکم نامہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں فی کلوچینی کا سرکاری ایکس مل ریٹ 80 روپے مقرر کیا گیا ہے، صوبہ کی 6 شوگر ملز رمضان میں 20 ہزار 800 میٹرک ٹن چینی فراہم کریں گی، شوگر ملز مختص کردہ ڈیلرز کو چینی فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے