2189115 covidreuters 1585799524 scaled

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں 19 افراد وائرس سے جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا نے پنجے گاڑ لیے سب سے زیادہ ہلاکتیں، صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی بار سب سے زیادہ 49 فراد انتقال کرگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں 19 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے، کورونا وائرس سےمردان میں ایک دن میں 9 آفراد جاں بحق۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے

صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2732 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1770 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی، پشاور میں کورونا وائرس سےاب تک 1436 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 266نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 49ہزار 709ہوگئی، خیبرپختونخوا میں ایکٹیو کیسز کی تعداد13 ہزار 90 ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع