akhro aur til wali murgi 1280x720 1

مزیدارتلی ہوئی تل مرغی

ویب ڈیسک :تل والی مرغی بنانے کا آسان طریقہ
1چکن آدھا کلو
2 سفید تل ایک کھانے کا چمچ
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
6 پیاز چار سے چھ عدد
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
9 سویا ساس تین کھانے کے چمچ
10 ٹماٹر دو عدد
11 بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد
12 باریک ہری مرچیں تین سے چار عدد
13 لیموں کا رس ایک کھانے کا چم

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

1باریک ہری مرچوں میں بھنا ہوا زیرہ اور لیموں کا رس ملا کر پیس لیں،اس میں نمک،ادرک لہسن،لال مرچیں اور سویا ساس ڈال کر ملا لیں۔اورچکن کو صاف دھو کر تیار کئے گئے مصالحے سے میرینیٹ کرلیں اور فریج میں رکھ دیں۔تین سے چار پیاز کو باریک چوپ کرلیں اور ایک چوتھائی پیالی کوکنگ آئل میں نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں جب چکن گلنے پر آجائے تو اس میں موٹی کٹی ہوئی پیاز،ٹماٹر اور لمبائی میں کٹی ہوئی بڑی ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔سبزیاں ہلکی سی نرم ہو جائے تو تل کو ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں فرائی کرکے چکن میں ڈال دیں اور ملا کر چولہے سے اتار لیں۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

ایک خوبصورت سی ڈش میں سلاد کے پتوں پر مرغی کے ٹکڑے رکھ دیں ۔ ساتھ ہی گاجر، مولی، ٹماٹر اور لیموں گارنش کر دیں۔ مزیدار خستہ اخروٹ اور تل والی مرغی تیار ہے۔