1618482148 6058

شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ نےشادی کرلی

ویب ڈیسک (کراچی)ماڈلنگ انڈسٹری کی معروف ماڈل، فلم میکراور اداکار شہباز شگری کی سابقہ اہلیہ عائشہ لینیااختنے رواں برس خاموشی سےدوسری شادی کرلی۔

ماڈل نےاپنی دوسری شادی کی اطلاع مداحوں کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے شادی کی پروقار تقریب کی چند تصاویر شیئر کیں اور ساتھ طویل کیپشن لکھا۔

ماڈل نے بتایا کہ شادی کی سادہ سی تقریب ان کے والدین کے گھر میں ہی منعقد کی گئی، شادی کی تقریب سے دس دن قبل ہی تمام انتظامات مکمل کیے گئے کیونکہ طویل منصوبوں کی قائل نہیں۔‘

مزید پڑھیں:  اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

انہوں نےکہا کہ وقت، پیسہ اورذہنی دباؤ کی بچت کیلئےیہ مختصرتقریب منعقد کی گئی۔

ماڈل نے لکھا کہ انہوں نے اپنی شادی میں اپنا میک اپ اورسٹائلنگ خود کی ہےلہذا اس میں موجود غلطی یا کوتاہی کو نظر انداز کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا

یادرہے کہ ماڈل عایشہ لینیا نےاداکاروماڈل شہباز شگری کے ساتھ ایک دہائی تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنےکےبعد راہیں جدا کرلی تھیں۔

جوڑے میں جون 2018 میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم اب شہباز شگری نےگلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی کرلی ہےجبکہ عائشہ لینیا بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔