Creamy Fruit Salad 12972

پھلوں کی مزیدارکریمی فروٹ چاٹ

ویب ڈیسک :شدید گرمی میں روزے داروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ افطار کے وقت زیادہ سے زیادہ پھل کھائیں تاکہ انہیں تسکین بھی ملے اورجسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوجائے، اس کے لیے بہترہے کہ وہ مختلف پھلوں کی چاٹ بنا کر دسترخوان پر سجائیں اور کھائیں۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

اجزا:
آم : 2 کپ
سیب: 1 کپ
کیلا: 2 کپ
خربوزہ: 1 کپ
انگور: 1 کپ
انناس :1 کپ
چیکو: ایک کپ
شکر: 4 کھانے کے چمچے
کریم :1 پیکٹ
تازہ دودھ: ایک کپ
ترکیب:
تمام پھلوں کوایک بڑے پیالے میں چوکورٹکڑوں میں کاٹ کراس میں شکرشامل کریں۔ اب کریم، شکر اور دودھ کو ایک پیالے میں اچھی طرح مکس کرلیجیئے۔ اب یہ مکسچرڈال کرتمام فروٹ کواچھی طرح ملا لیں اورٹھنڈا ہونےکے لیے فریج میں رکھ دیں۔ فروٹ چاٹ کو اچھی طرح ٹھنڈی کرکے افطاری کے دسترخوان پرسجا ئیں اور مزے سے کھائیے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات