2134939 khyberteachinghospital 1611657854 968 640x480 1

پشاور:کورونا کی تیسری لہربےقابو،خیبرٹیچنگ ہسپتال کےتمام بیڈزمریضوں سےبھرگئے

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال کے تما م بیڈزمریضوں سے بھرگئے ہیں، کورونا مریضوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال میں کورونا وائرس کے مختص 25 وینٹی لیٹرز میں سے1 پرمریض زیرعلاج ہے۔

مزید پڑھیں:  فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر

کورونا مریضوں سےمتعلق خیبرٹیچنگ ہسپتال کی صورتحال سامنے آگئی، جس کے تمام 106 بیڈز مریضوں سے بھرگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بیڈز میں اضافہ کیا جارہا ہے اور نئے مریضوں کا اندراج بھی کیا جارہا ہے۔