download 1 55

صوبہ میں ہیلتھ ورکرزاوربزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل جاری

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر صوبے میں 2 ہزار 343 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔ اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 93 ہزار 608 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا چکی ہے۔ جن میں سے 726 بزرگ شہریوں کو ویکسین کی دوسری ڈوز دی گئی ہے جبکہ سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین لینے والے بزرگ شہریوں کی مجموعی تعداد2 ہزار 361 ہے۔

مزید پڑھیں:  طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف
مزید پڑھیں:  فلسطین کے حق میں پاکسانی تعلیمی اداروں میں بھی کمپین چلائی جائیگی، حسن بلال ہاشمی

رپورٹ میں اب تک صوبے میں 28 ہزار 445 ہیلتھ ورکرز اور 13 ہزار 931 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے جبکہ پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 49 ہزار 765 ہے۔