000000000 1

پشاور: کوروناکےبڑھتے ہوئےکیسز، یونیورسٹیزمیں آن لائن کلاسز لینےکا فیصلہ

ویب ڈیسک(پشاور ) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ فزیکل کلاسز لینے پر پابندی ہے۔ خیبرپختونخوا کی تمام جامعات میں آن لائن کلاسیں لی جائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل

کامران بنگش کے مطابق صوبے کے 28 اضلاع کی جامعات میں کلاسز آن لائن ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ مردان،پشاور ،نوشہرہ ،بونیر ،دیر سمیت دیگر اضلاع میں واقع یونیورسٹیز کی کلاسز آن لائن پر منتقل کی جائیں۔