.jpg

پشاور:شہرمیں فوج کی ضلعی انتظامیہ کےہمراہ کاروائیاں،40 سےزائد دکانیں سیل

ویب ڈیسک(پشاور)صوبائی دارلحکومت میں ضلعی انتظامیہ پشاور کے ہمراہ پاک فوج کا حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد شروع،شہر میں ضلعی انتظامیہ کی فوج کے ہمراہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پولیس افسران بھی کارروائیوں میں شریک ہیں۔ 40 سے زائد دکانیں سیل کردیں گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنرکےمطابق صدر ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، اندرون شہر اور دیگر علاقوں میں کاروائیاں کیں گئیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک پر 160 سے زائد دکاندار و دیگرشہریوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، عالمی یوم مزدور پر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا احتجاج، حقوق کا مطالبہ

ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ا قدامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کیلئے شہر بھر کی مساجد میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو پیغام پہنچایا اور لاؤڈ اسپیکرز پر عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیلیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور

ڈپٹی کمشنر پشاورکا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔