Untitled 1 411

مکہ مکرمہ حرم شریف اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے سڑکیں زیرآب

ویب ڈیسک :مکہ مکرمہ حرم شریف اور گردونواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے سڑکیں زیرآب آ گئیں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک تعطل کا شکار، بارش کے پانی میں گاڑیوں کے ڈوبنے اور سڑکوں کے زیر آب آنے کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سڑکوں سے گزرنے والی گاڑیوں کی کھڑکیوں تک پانی پہنچ گیا ہے اور کئی گاڑیاں ڈوب گئی ہیں، مکہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کا عملہ نکاسی آب کے لیے متحرک ہے، گرد آلود اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت کے گرنے سے نکاسی آب کا نیٹ ورک متاثر ہوا ہے۔
غیر منظم آبادی والے محلوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ٹینکرز کام کررہے ہیں، سریع الحرکت ٹیمیں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے تیزی سے کام کررہی ہیں، حائل اور مملکت کے دیگرعلاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں، محکمہ شہری دفاع نے موسمی انتباہ جاری کرتے ھوئے لوگوں کو نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید