1 488

پشاور:خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا الزام، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر کیخلاف انکوائری کا حکم

ویب ڈیسک(پشاور) خاتون سینئر ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا الزام، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ گائنی کی سینئر ڈاکٹرکی شکایت پر بورڈ آف گورنر ز نے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی باچا خان میڈیکل کالج کے ڈین کی سربراہی میں پانچ دفتری دنوں میں رپورٹ پیش کریگی

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ

تفصیلات کے مطابق قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر نے 29اپریل کو وزیراعلی کمپلینٹ سیل کو شکایت کی تھی ۔خاتون ڈاکٹر نے دوصفحات پر مشتمل خط میں ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ ایم ڈی نے 29اپریل کو دفتر میٹنگ کیلئے بلا کر غیر مہذبانہ رویہ اختیار کیا، اونچی آواز میں گفتگو کی ۔ایم ڈی نے غیر ضروری بحث کی اور ذاتی طورپر نگرانی کی دھمکی بھی دی وزیراعلی شکایا ت سیل لکھے گئے ۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد