dilip

دلیپ کمار اور راج کپورکے گھروں کے مالکان کوحتمی نوٹسز جاری

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپورکے گھروں کے مالکان کوحتمی نوٹسز جاری، پشاور میں لیجنڈ بالی وڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کے مالکان کوحتمی نوٹسز جاری کردیےگئے، ڈائریکٹر میوزیم اینڈ آرکائیو عبدالصمد نے بتایا ہےکہ دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کا قبضہ عید کے بعد لے لیا جائے گا اورقبضہ لینے کے بعد بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا، ڈائریکٹر آرکائیواینڈ میوزیم کا کہنا تھا کہ مالک مکان کو ڈپٹی کمشنرکی جانب سے حتمی نوٹسز بھجوادیے گئے ہیں اور مالکان کو 18 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ
مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

ان کا مزید کہنا تھا کہ مالک مکان اپنے اعتراضات جمع کراسکتے ہیں جب کہ مکانات کی قیمتوں پر وہ اعتراضات کا قانونی حق رکھتے ہیں، جب کہ مکانات کی قیمتیں بڑھانے کے لیے حکومت یا عدالت حکم دے سکتی ہیں۔