144

کورونا وائرس پھیلاو کے باعث بنوں میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

ڈپٹی کمشنر بنوں نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت تمام عوامی سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شہریوں کی گھروں اور دکانوں کے سامنے بیٹھنےاورگلی محلوں میں گھومنے پھیرنے پر پابندی ہوگی اور اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر ایس او پیزپرعمل درآمد لازمی ہوگی ۔موٹر سائیکل ون ویلنگ ، گاڑیوں پر موج مستی ، تیز رفتاری اور خطرناک کرتب دکھانے پر پابندی ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی گاڑیوں کے کالے شیشوں اور تیز ہارن کے استعمال و خرید و فروخت سمیت شور شرابہ پر پابندی ہوگی اس کے علاوبغیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندیعائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

انتظٓمیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔