kp assembly 696x392 1

خیبرپختونخواہ اپوزیشن لیڈر چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): اختیارولی کے مطابق اپوزیشن لیڈر چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس، اکرم درانی اختیارولی سردار بابک نگہت اورکزئی اور حمیرا خاتون نے اجلاس میں شرکت کی، خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سیکریٹری اسمبلی کے پاس ریکوزیشن جمع کرا دی گئی، اجلاس کیلئے ریکوزیشن پر اپوزیشن کے 40 اراکین کے دستخط لیے گئے ہیں،ریکوزیشن مسلم لیگ ن کے اختیارولی اے این پی کی شگفتہ ملک پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی اور جماعت اسلامی کی حمیرا خاتون نے جمع کرائی، اجلاس کیلئے 29 نکات پر مشتمل ایجنڈا جمع کرایا گیا ہے، ایجنڈا میں مہنگائی، بیروزگاری اور کورونا کی صورتحال اور امن و امان سرفہرست شامل کیے گئے ہیں، اختیارولی نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش