asla

پشاور: شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کی خاطر خصوصی مہم جاری

ویب ڈیسک (پشاور): شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کی خاطر خصوصی مہم جاری ہے، 23 مئی سے جاری مہم میں اب تک 71 ملزمان گرفتار، مہم کے دوران 36 کلاشنکوف، 22 کالاکوف، 25 پستول، 4ایم فور، ایک ایم 16 رائفل، 10 گاڑیاں برآمد،
ملزمان سے پولیس وردیاں، پولیس بیجز اور وائرلیس سیٹس بھی برآمد، اسی ضمن میں آج خزانہ پولیس کا باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کے ساتھ غلط فہمی کی بنا پر بدمزگی ہوئی ہے، جاری مہم کی بھر پور تشہیر کی گئی ہے، تشہیر کا مقصد اس طرح کے واقعات کی روک تھام تھا، سی سی پی او عباس احسن نے کہا کہ خزانہ واقعہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کیا، انکوائری مکمل ہونے تک ایس ایچ او تھانہ خزانہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا