66666 6

پشاور:فضاء میں آلودگی جانچنےکیلئےنصب کروڑوں روپےکےآلات غیرفعال

ویب ڈیسک(پشاور)پشاورمتعلقہ حکام کی غفلت کہے یا ماحولیاتی مسائل میں غیر سنجیدگی، فضاء میں آلودگی جانچنے کے لئے نصب کروڑوں روپے کے آلات غیرفعال ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاورکے 8 مقامات پر نصب آلہ، آئیرکوالٹی ہیلتھ انڈکس سسٹم ایک سال بعد غیر فعال ہوگئے،آلات کو پچھلے سال 2020 میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نصب کئے تھے جو کےچیف سیکرٹری آفس، سول سیکرٹریٹ، لوکل گورنمنٹ سیکرٹریٹ، سمیت دیگر مقامات میں نصب تھے۔ائیر کوالٹی ہیلتھ انڈکس سسٹم ہوا میں موجود مضر صحت عناصر کی نشاندہی کرتا تھا، شہر کے 8 مقامات پر نصب ائیر کوالٹی ہیلتھ انڈکس فضائی آلودگی کے دس اہم اعشاریہ بتاتا تھا اورآلات ہوا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ، کاربن مونواکسائیڈ سمیت دیگر عناصر کی نشاندہی کرکے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے معلومات فراہم کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کے مطالبات تسلیم، وزیراعظم کا فوری گندم خریدنے کا حکم