f6b2f768 4343 435a b7d4 030c11650a9f

خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں کو جون میں ہونے والے امتحانات کی تیاری کروانے کے لئے ایپ تیار کرلی

ویب ڈیسک (پشاور):وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی پریس کانفرنس،پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے بچوں کو جون میں ہونے والے امتحانات کی تیاری کروانے کے لئے لئے ایپ تیار کرلی ہے،بچوں کے آسانی کے لئے "ن” اکیڈمی نامی ادارہ طلباء کو محدود کورس کی تیاری کر وائے گا، طلباء و طالبات 3 بجے سے رات 10 بجے تک اس ایپ سے فری ان لائن کلاسز لے سکتے ہیں،آن لائن کورس کا ریکارڈ بھی ایپ پر موجود ہوگا جو بعد ازاں طلباء دیکھ سکیں گے،صوبے میں 34 ہزار سکولز ہے حکومت ان تمام سکولز کو ابھی پوری ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرسکتی لیکن جن سٹوڈنٹس کے پاس اس ایپ تک رسائی ہے وہ ان سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں،اگلے سال حدف یہ کے تمام سکولز میں فرنیچر فراہم کئے جائنگے، جبکہ اس سال 3 ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے 26 اضلاع کے 12 لاکھ طلباء کو فرنیچر دے رہے ہیں، تمام اساتذہ اور سٹاف سے درخواست ہے کے ویسکیسن کروائے، نجی سکول جتنی جلدی ویکیسنیشن کروائنگے سکول کھولنے میں آسانی ہوگی،صرف ان اساتذہ کی امتخانی ڈیوٹی لگائی جائے گی جنہوں نے ویکسین لگایا ہو.

مزید پڑھیں:  پشاور، چوری گاڑی کے استعمال کے الزام پر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی معطل