.jpeg

پشاور:فوڈسیفٹی اتھارٹی کاملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،1800لیٹرغیرمعیاری دودھ تلف

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کاملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ،ایبٹ آباد میں دودھ کےمعیارکاجائزہ کیاپانی کی ملاوٹ پر1200 لیٹردودھ تلف کردیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ڈی آئی خان میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر600 لیٹر دودھ تلف کیاجبکہ نوشہرہ کےعلاقے مستری بانڈہ میں کاروائی کےدوران 800 لیٹر جعلی مشروبات برآمد جبکہ اپردیرمیں چھاپےکےدوران 19سو لیٹر جعلی مشروبات برآمدکرکےگودام کوسیل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی
مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں

دورانِ کاروائی اپردیرمیں 300 کلو سے زائد چورن اورزائد المعیاد اشیاء برآمد ہونےپرتین دکانوں کوبھی سیل کردیا۔