1b291cca 0a80 42a9 9086 47cfceb95461

ایبٹ آباد :طالبات کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،بغیرامتحان کے پرموٹ کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک(ایبٹ آباد)وومن انسٹیٹیوٹ آف لرننگ کی طالبات کا فزیکل امتحانات کے خلاف احتجاج ۔آن لائن کلاسوں کے نام پر وقت گزاری کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد وومن انسٹیٹیوٹ آف لرننگ کے شعبہ سائیکالوجی کی درجنوں طالبات نے اپنے کالج کے باہر پشاور یونیورسٹی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوۓ کہا کے کورونا کی وجہ سے آن لاٸن کلاسیں لی گٸ ہیں بعض مقامات پر انٹرنیٹ اور بجلی کے مسائل کے باعث بہت ساری طالبات نے کلاسیں نہیں لیں اور ہمارے پہاڑی علاقوں میںسگنلز کا بہت زیادہ ایشو رہا اسکے ساتھ آن لائن کلاسوں میں صرف وقت گزاری کی گئی جس کی وجہ سے امتحانات دینے میں دشواری کاسامنا ہے اس لٸے یونیورسٹی دوسرے پروگراموں کی طرح ہمیں بھی پرموٹ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

طالبات نے کہاکے کالج انتظامیہ بھی ہم سے تعاون نہیں کر رہی اس سےقبل چار مرتبہ ڈیٹ شیٹ جاری کر چکی ہے اس کے باوجود امتحان نہیں لے سکی ہمارا ایک ہی سمیسٹر میں ایک سال سے زیادہ گزر چکا ہے ہمارے والدین اس سے زیادہ فیسیں ادا نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

جبکہ کالج انتظامیہ کے ڈین کا کہنا ہے کے کٸی مرتبہ پشاور یونیورسٹی سےبات کی ہے کے طالبات کا کا امتحان لیا جائےمگر تاحال پشاور سے ہمیں تسلی بخش جواب موصل نہیں ہوا پشاور سے ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا ۔