203969000 2030474897111262 7598157346627050868 n

پشاور:ضلعی انتظامیہ کاکوروناضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پررات گئےکریک ڈاؤن،21منیجرزگرفتار

ویب ڈیسک(پشاور)ضلعی انتظامیہ پشاور کا کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رات گئے کریک ڈاؤن،کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر21 ریسٹورنٹس کے منیجرز گرفتارکرلئےگئے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھلایا جا رہا تھاکارروائیاں یونیورسٹی روڈ اور صدر کے علاقوں میں کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنرنے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر ریسٹورنٹس و دیگر دکانوں کا معائنہ کیاجبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے صدر کے بازاروں میں ریسٹورنٹس و دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی
مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر پشاور نے مزید کہا کہ تاجران حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔