download 5 10

معروف بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک (ممبئی)معروف بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق اداکار کو دو روز قبل ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جس کے بعد اب ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

ذرائع کا کے مطابق نصیرالدین شاہ کے مینیجر نے بتایا کہ اداکار کو نمونیا ہوا ہے اور دوران علاج ان کے پھیپھڑوں پر ایک نشان پایا گیا ہے جس کے بعد وہ طبی نگرانی میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

مینیجر کے مطابق اداکار کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ بات چیت کرنے کے قابل ہیں۔