news 1624544083 4843

معروف ٹی وی اداکارانوراقبال بلوچ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک (پشاور)معروف اور سینیئر ٹی وی اداکار انور اقبال بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا انور اقبال کئی روز سے گلشن اقبال کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع بیت المکرم مسجد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔ جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انور اقبال کی نمازِ جنازہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

سینیئر اداکار انور اقبال نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، انہوں نے ’شمع‘ اور ’آخری چٹان‘ ڈراموں سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

خاندانی ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل انور اقبال کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا، انہوں نے چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔