naila jaffery

اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک (کراچی)متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکار ی کے جوہر دکھانے والی سینیئر اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں۔

ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں

اداکارہ کافی عرصےسے کینسر کے عارضےمیں مبتلاتھیں۔ کچھ ماہ قبل اداکارہ نےمالی مدد کی درخواست بھی کی تھی۔

نائلہ جعفری کےبھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز2 کراچی میں میں ادا کی جائیگی اور تدفین کالاپل پر آرمی قبرستان میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

اداکارہ نائلہ جعفری نے اپنے کیریئر کی ابتدا ریڈیو سے کی جبکہ 1990 میں ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

نائلہ جعفری کے مشہور ڈراموں میں مجھ کو سلانا، عکس، اک کسک رہ گئی، دیسی گرلز، تھوڑی سی خوشیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے اشفاق احمد کے ڈرامے “ایک محبت سو افسانے “میں بھی کام کیا۔

واضح رہے نائلہ جعفری فیشن ڈیزائینر بھی تھیں۔