corona virus 2

کورونا وائرس: ملک میں مزید37 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا وبا کی چوتھی لہر کے وار جاری ،کورونا وائرس سے ملک میں مزید 37 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورنا کےمثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 532 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 1 کروڑ 54 لاکھ 43ہزار 477افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 881 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار720، خیبرپختونخوا 4 ہزار 386، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 117، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618، اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار414 ہوگئی ہے۔