raghman daim

راغگان ڈیم سانحہ ،ڈوبنے والے افراد کی تلاش تاحال جاری

ویب ڈیسک(پشاور) ریسکیو1122 کا باجوڑ راغگان ڈیم میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو1122 کا آپریشن بلاتعطل کل سے جاری ہے، ریسکیو1122 کی تازہ دم خصوصی غوطہ خور ٹیم پشاور سے بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، اس وقت ریسکیو1122 باجوڑ، پشاور، سوات اور لوئر دیر کی ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا

گزشتہ روز دلخراش واقعے میں 11 افراد کو نکالا گیا تھاجس میں سے ڈاکٹروں نے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر لی تھی ۔سانحہ راغگان ڈیم کے واقعہ سے پورا علاقہ غمزدہ ہے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں

ذرائع کے مطابق 6 افراد زیر علاج اور 1 کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، جائے حادثہ پر 3 لاپتہ افراد کے رشتہ دار ریسکیو1122 کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔