saudi arab

سعودی عرب کا یکم اگست سے سیاحت کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک (ریاض)سعودی عرب نےکورونا بندش کے 17 ماہ بعد سیاحت کے شعبے کو کھولنے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارت سیاحت نےان غیر ملکی سیاحوں کو ملک میں آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے کورونا کی مکمل ویکسین کروائی ہے۔

تاہم ریاض نےعمرہ پرجاری پابندیاں ختم کرنےسےمتعلق کوئی ہتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

رپورٹ کےمطابق سعودی عرب میں صرف فائزر،ایسٹرازینیکا،موڈرنااورجانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوانےوالےافرادہی داخل ہوسکیں گے۔

سعودی عرب نے کہا ہےکہ جن افرادنےچینی سائنوفارم یاسائنوویک ویکسین لگوائی ہے وہ ضروری طور پر فائزر، ایسٹرازینیکا،موڈرنایاجانسن اینڈجانسن کی تیارکردہ ویکسین میں سےکسی اک کی تیسری خوراک لگوائیں۔

سعودی عرب نے ملک میں داخل ہونے والے سیاحوں کے لیے 72 گھنٹے قبل کسی بھ مستند لیبارٹری سے سی پی آر ٹیسٹ کروانا اور اس کی تفصیل سعودی صحت حکام کے پاس درج کروانا لازمی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک

خیال رہے کہ سعودی عرب نے صرف سیاحت کے لیے پروازیں یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے پابندیاں جاری ہیں۔