kotha colleage swabi

صوابی کوٹھا کالج میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک (صوابی)گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا، صوابی میں کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی محاصرہ کے دو سال مکمل ہونے پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نور الحق نے کہا کہ بحیثیت مسلمان کشمیری ہمارے بدن کا حصہ ہیں اور ان کا درد ہمارا درد ہے۔ پروفیسر ملک مختیار محمد نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے بھارتی آئین سے دفعہ 370 اور ذیلی دفعہ 35A کا خاتمی کیا۔ اس اقدام کا مقصد کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر کے اسے ہندو اکثریتی ریاست میں تبدیل کرنا تھا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل
مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور حکومت پاکستان کا موقف کشمیر کے مسئلے پر ایک اور وہ یہ کہ ہر طرح سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تقاریر کے بعد اساتذہ اور طلبہ نے پرامن واک کیا اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔