Tamater mahangay

ٹماٹر کی لمبی چھلانگ،سو روپے فی کلو مہنگا

پشاور(ویب ڈیسک )مہنگائی کی منہ زور لہر جاری ہے جسے روکنے کی تمام تر انتظامی کوششیں ناکامی سے دوچار نظر آرہی ہیں۔اسی ناکامی سے شہ پاکر اب پشاور کی مارکیٹ میں دیگر اجناس کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کے بھی من مانے نرخ وصول کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج:کیپیٹل میٹروپولیٹن پشاور ڈائریکٹوریٹ کو تالے لگا دیئے

خبروں کے مطابق پشاور شہر میں صرف ایک دن میں ٹماٹر کی قیمتوں نے لمبی چھلانگ لگا ئی ہے ۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت50 سے 150 روپے تک پہنچ گئی جسے سن کر شہریوں کے چہرے بھی لال بھبھوکا ہونے لگے ہیں۔شہریوں نے انتظامیہ سے من مانے نرخوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی اولین ترجیحات ہیں، علی امین گنڈاپور