taliban

طالبان طورخم بارڈر تک پہنچ گئے

لنڈی کوتل(ویب ڈیسک): جلال آباد پر قبضے کے بعد طالبان طورخم سرحد کے قریب پہنچ گئے ہیں،طالبان بارڈر کے آس پاس موجود ہیں۔پاکستان کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان زیرو پوائنٹ کے قریب موجود ہیں بارڈر پر اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کر کے افغانستان کے لیے ہر قسم کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔ طالبان کو جلال آباد میں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔دفاعی ماہرین کے مطابق جلال آباد پر کنڑول کے بعد طالبان کیلئے کابل تک رسائی مزید آسان ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ بینک ،نپٹرولیم مصنوعات مزید مہنگا ہونے کا خدشہ