The Pakistan-Afghanistan series is in jeopardy

پاک افغان ون ڈے سیریز خطرے میں پڑ گئی

ویب ڈیسک :پاک افغان ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے)سیریز خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ میزبان ملک سری لنکا نے جمعہ کو طبی ماہرین کے شدید دبائو کے سامنےجھکتےہوئےملک گیرلاک ڈائون نافذ کردیا۔

پاکستان نے پہلے ملک میں سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی تھی ،لیکن افغانستان نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

ذرائع کےمطابق اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان، افغانستان ٹیم کی میزبانی سری لنکا میں کرے گاتاہم اب سری لنکا میں ملک گیرلاک ڈائون نافذ کردیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

دوسری طرف افغانستان کی سیاسی صورت حال میں تبدیل کے بعد یہ سیریزپاکستان میں کرائےجانے کےامکانات پہلے کے مقابلے میں روشن ہوئے ہیں تاہم اس حوالےسے تاحال کوئی اشارے نہیں ملے۔